اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

02 دسمبر, 2024 15:38

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.9 فیصد سال بہ سال رہی جو اکتوبر میں 7.2 فیصد تھی۔

ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر میں نومبر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر میں 1.2 فیصد اور نومبر 2023 میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران اوسط افراط زر کی شرح 7.88 فیصد رہی جو مالی سال 2024 کے اسی عرصے کے 28.62 فیصد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا تھا کہ نومبر میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 5.8 سے 6.8 فیصد اور پھر دسمبر میں مزید 5.6 سے 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ادھر اسٹیٹ بینک نے نومبر کے اوائل میں شرح سود میں 250 بیسس پوائنٹس کی کمی کی تھی تاکہ افراط زر کی شرح میں بڑی کمی کے درمیان سست معیشت کو بحال کیا جاسکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔