پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کا اہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور پاکستان کے خلاف دو سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئٹزی کمر کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
جیرالڈ کوئٹزی کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بولنگ کرتے ہوئے تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، اسکین نے بعد ان کے دائیں کمر کے پٹھوں میں تناؤ کی تصدیق ہوئی۔
جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیرالڈ کوئٹزی کے متبادل کے طور پر کوینا مافاکا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
رواں سال کے اوائل میں انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مافاکا صرف چھ میچوں میں 21 وکٹیں لے کر باؤلرز کی فہرست میں سرفہرست رہے۔
اس سے قبل ویان ملڈر بھی دائیں درمیانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
میتھیو بریٹزکے کو 5 دسمبر سے گیبرہا میں شروع ہونے والے آئندہ میچ کے لئے اسکواڈ میں ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
جنوبی افریقہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 233 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
پاکستان کے خلاف دو میچوں سمیت اگلے تین میچوں میں کامیابی حاصل کرنے سے جنوبی لارڈز میں 2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












