چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق شعیب اختر کا بڑا دعویٰ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل پہلے سے ترتیب شدہ ہے۔
شعیب اختر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس تجویز کو عوامی طور پر قبول کیے جانے سے بہت پہلے ہی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ حقیقت میں ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہو چکے تھے، پی سی بی کو بہتر شرائط کو یقینی بنانے کے لئے مضبوط موقف اختیار کرنا چاہئے تھا۔
شعیب اختر نے پی سی بی کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کیا۔
راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ریونیو اور میزبانی کے حقوق اپنے پاس رکھے لیکن انہیں ریونیو کا بڑا حصہ مانگنا چاہیے تھا، اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں تو پاکستان بہتر ڈیل کا حقدار تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل! پاکستان مان گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
آئی سی سی کا بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے اہم مشورہ
ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان میں جاری سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے اس تجویز کی توثیق کی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












