لوگوں کو تنگ کرنے والے ‘دو بدتمیز بکرے’ پکڑے گئے

لوگوں کو تنگ کرنے والے 'دو بدتمیز بکرے' پکڑے گئے
امریکی ریاست واشنگٹن میں پولیس نے پیدل چلنے والے شہریوں سے شرارتیں کرکے فرار ہونے والے دو بکروں کو حراست میں لے لیا۔
کینٹ پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ شہر کے شمالی حصے میں دو بکروں کو باحد برتاؤ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔”
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں بکرے کہاں سے آئے لیکن یہ دونوں لوگوں کا تعاقب کرکے ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔
پولیس نے کہا کہ ہمیں غلط نہ سمجھا جائے، بے شک دونوں بکرے بہت خوبصورت ہیں لیکن لوگوں یا بکروں کے لیے دوسروں کا پیچھا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
View this post on Instagram
محکمہ پولیس نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اتنے جارحانہ کیوں ہو رہے ہیں، تو ان میں سے ایک بکرے نے جواب دیا کہ ‘وہ آج تھوڑا برا سا محسوس کر رہا تھا۔
بکروں پر شہریوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ انہیں کنگ کاؤنٹی اینیمل شیلٹر منتقل کردیا گیا ہے اور حکام اب ان کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












