اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

03 دسمبر, 2024 16:04

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3400 روپے پر برقرار رہی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 7 ڈالر کے اضافے سے سونے کا نرخ 2640 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس میں ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔