اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

اسرائیل کی جارحیت نے 14 ماہ میں اپنے ہی 33 صہیونی ہلاک کیے

03 دسمبر, 2024 18:30

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ 14 ماہ سے غزہ میں قید 33 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 33 صہیونی یرغمالی مختلف واقعات کے دوران ہلاک ہوئے تاہم مزاحمتی تنظیم ہلاک یرغمالیوں میں دوہری شہریت کے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی اور زندہ واپسی کیلئے 14 ماہ میں غزہ کے مظلوم خواتین و بچوں کی 44 ہزار سے زائد لاشیں گرائیں لیکن اسکے باوجود اپنے یرغمالیوں کو آزاد کروانے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

صہیونی افواج نے گزشتہ ایک سال 2 ماہ کے دوران محض ایک یا دو یرغمال ہی چھڑوانے میں کامیاب ہوئی۔

دوسری جانب قابض فوج جدید اسلحے بےشمار جنگی ہتھیاروں، جدید ترین ڈرونز، سیٹلائٹس اور اتحادیوں کی مدد کے باوجود یرغمالیوں کو رہا نہ کرا سکی۔

قبل ازیں فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس کیساتھ جنگ بندی کے بغیر اسرائیل قیدیوں کو چھڑوانے میں بری طرح ناکام ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔