پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا
پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلادیش کے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم نے 140 رنز کا ہدف اپنی بہترین صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 اوورز میں حاصل کر لیا۔
نثار علی بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے اسٹار رہے جنہوں نے صرف 31 گیندوں پر ناقابل شکست 72 رنز بنائے اور پاکستان کی آسان اور فیصلہ کن جیت کو یقینی بنایا۔
اس کے علاوہ محمد صفدر نے بغیر وکٹ گنوائے 47 رنز کی اننگز کھیلی، پہلی اننگ میں قومی بلائنڈ ٹیم کے بابر علی نے دو جب کہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












