پی ایس ایکس میں ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,086.3 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 104,361.24 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی میکرو اکنامک اشاریوں کو مستحکم کرنے کے اثرات اور مزید مالیاتی نرمی کی توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا باقاعدہ آغاز کیا۔
تقریب کے دوران احسن اقبال نے معاشی استحکام اور طویل المیعاد ترقی کے لیے حکومت کے عزم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 100 انڈیکس میں ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا دنیا کے سامنے پاکستان کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان کو درپیش حالیہ چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپریل 2022 میں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، اس وقت انتخاب یہ تھا کہ سیاست یا پھر ریاست کو بچایا جائے۔
انہوں نے پی ایس ایکس کو عالمی سطح پر کامیاب ترین مارکیٹوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افراط زر دو سالوں میں 38 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد سے نیچے اجب کہ اسٹاک مارکیٹ 30،000 سے 100،000 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1917 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 103،274.94 پر بند ہوا تھا۔
منگل کے روز اسٹاک ایکسچینج میں بینکنگ، ٹیکنالوجی اور تیل و گیس کی تلاش جیسے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












