رونالڈو مداح سے 1 ملین ڈالر کی خطیر انعامی رقم ہار گئے

رونالڈو مداح سے 1 ملین ڈالر کی خطیر انعامی رقم ہار گئے (فوٹو: فائل)
سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ایک ملین ڈالر ہارنے کے بعد اُسے گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر پرتگال کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مداح کے ساتھ 1 ملین ڈالر انعام کیلئے ایک چیلنج قبول کیا تھا۔
چیلنج میں پینٹلی ایریا سے گول پوسٹ پر 3 اہداف کو لٹکایا گیا تھا جس کا صحیح نشانہ لگانا تھا تاہم اس مقابلے میں حیران کُن طور پر مداح نے رونالڈو کو شکست دیکر چیلنج جیت لیا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے یوٹیوب شو میں مہمان کون؟ نام سامنے آگیا
خلیل نامی مداح نے ٹارگٹ کو باآسانی ہٹ کیا لیکن رونالڈو اپنی تینوں باریوں میں ایسا کرنے سے قاصر رہے اور چیلنج ہار گئے۔
رونالڈو ایک بھی ہدف کو صحیح نشانہ نہ لگاسکے جبکہ مداح نے تینوں اہداف کو درست انداز میں نشان زد کیا۔
اس چیلنچ کی ویڈیو کو ابتک ساڑھے 8 کروڑ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












