اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

"شاداب 6 سے 7 ماہ تک میرے ساتھ تعلقات میں رہے”

03 دسمبر, 2024 19:29

پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان 6 سے 7 ماہ تک انکے ساتھ تعلقات میں رہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متھیرا کو دیے گئے انٹرویو میں معروف ٹِک ٹاکر شاہ تاج شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ شاداب خان کیساتھ دوستی کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہیں۔

شاہ تاج نے بتایا کہ وہ شاداب خان پر فدا تھی وہ میرا کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے، مجھے صرف ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی، میں ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور تک گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سی آئی ڈی کی واپسی! پہلی قسط، وقت اور دنوں کا اعلان ہوگیا! جانیے

ان کا کہنا تھا کہ میں انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہتی تھیں لیکن جب انہوں نے شادی کرلی تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں: بہن پر قتل کا الزام؛ نرگس فخری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ٹِک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 6 سے 7 ماہ تک بات کی، میرے شاداب خان کے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت ہوتی تھی، ہم دونوں کے درمیان اچھے روابط تھے لیکن اس باوجود آل راؤنڈر نے مجھے شادی سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔