تاج محل کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

تاج محل کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی (فوٹو: فائل)
بھارتی شہر آگرا کے تاج محل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل نے اُتر پردیش کی حکومت کو بوکھلا کر رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اتر پردیش ٹورازم کے دفتر سے تاریخی تاج محل کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بعد ڈسپوزل یونٹ، ڈاگ اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی ٹیمیں روانہ کردی گئیں تاہم یہ خبر جھوٹی نکلی۔
اے سی پی سید اریب احمد کا کہنا ہے کہ علاقے اور یادگار کی سیکیورٹی کیلئے 24 گھنٹے اہلکار تعینات رہتے ہیں لیکن ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے دفتر سے ای میل آئی جس پر حکام الرٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: جنوبی کوریا نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا
پولیس نے علاقے کو گھیر کے سیاحوں سے تاج محل خالی کروالیا تھا تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔
اس سے قبل 2021 میں بھی تاج محل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












