ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دیدی

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری تک غزہ میں قید یرغمالی رہا نہ ہونے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے ’ایکس‘ پر اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں لکھا کہ جوبائیڈن اور انکی انتظامیہ کی جانب سے ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کی روک تھام کی ناکامی پر مذاق اُڑایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘برائے مہربانی اس سچائی کو ظاہر کرنے دیں کہ اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے قبل رہا نہیں کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں اور انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کو تمام تر قیمت ادا کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے سابق آرمی چیف بھی صہیونی حکومت کیخلاف بول پڑے
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور حماس کے رہنماؤں پر کئی ماہ سے لڑائی کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ اس خطرے کا کیا نتیجہ نکلے گا یا اس میں امریکی فوج کی تعیناتی شامل ہوسکتی ہے۔
اس پوسٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ وہ کس فریق کا حوالہ دے رہا ہے لیکن خاص طور پر حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے قیدیوں کا ذکر کیا گیا ہے اور ان فلسطینی شہریوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے جنہیں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور حماس کے رہنماؤں دونوں پر کئی ماہ سے لڑائی کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔
حماس نے غزہ جنگ کے خاتمے کے بدلے یرغمالیوں کو رہا کرنے کی بار بار پیشکش کی ہے، تاہم اسرائیلی حکومت اس بات پر بضد ہے کہ یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس گروپ کو مکمل طور پر شکست نہیں دی جاتی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












