امریکا کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کا عزم

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکہ
واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
واشنگٹن میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن مظاہروں کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:پاکستانی شارک ٹینک نے بھارت سمیت امریکہ کا ریکارڈ توڑ ڈالا
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پرامن رہنا چاہیے اور انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین سے پرامن طریقے سے نمٹے ، 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم تین رینجرز اہلکار اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی آئی کے کم از کم 20 ارکان ہلاک ہوئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












