بھارت کا اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹس کیلئے ہائبرڈ ماڈل ماننے سے انکار

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی (فوٹو: فائل)
چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ پر ہٹ دھرمی دکھانے والے بھارت نے اپنے ہی ملک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا مسترد کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو 2031 تک بھارت میں شیڈول تمام آئی سی سی ایونٹس کےلیے ہائبرڈ ماڈل فارمولا کیا تھا۔
پی سی بی نے بھارتی ہٹ دھرمی کا واضح جواب دیا تھا کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی کےلیے ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پھر قومی ٹیم بھی کسی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کا رخ نہیں کرے گی۔
اب بی سی سی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، اس لیے کوئی بھی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارت کے علاوہ آئی سی سی کے وفد پاکستان میں سکیورٹی معاملات اور اسٹیڈیمز کی تعمیرات کا جائزہ لے کر جاچکے ہیں مگر کیس کی جانب سے بھی کوئی اعتراض نہیں اٹھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد اب محض 3 آپشنز
چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق شعیب اختر کا بڑا دعویٰ
تاہم بھارت نے اپنی نفرت بھری روایت برقرار رکھتے ہوئے سکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کے تحت ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2025، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اور 2029 کی چیمپیئنز ٹرافی کے علاوہ 2031 کا ون ڈے ورلڈکپ بھی بھارت میں ہی شیڈول ہے۔
رپورٹس ممیں بتایا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ کا اجلاس آئندہ چند دنوں میں دوبارہ ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












