اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

پاکستان رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل درآمد کرنے پر متفق

04 دسمبر, 2024 11:31

پاکستان نے ماسکو کے ساتھ روسی خام تیل رعایتی نرخوں پر درآمد کرنے کا اہم معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کو ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے اجلاس کے دوران حتمی شکل دی گئی جہاں دونوں ممالک نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

حکومت سے حکومت (جی ٹی جی) معاہدے کے تحت پاکستان ہر ماہ روس سے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے گا۔

آئی جی سی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کر رہے ہیں جس میں شریک ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی نئی مفاہمت کے تحت ایک سال میں روس سے 12 کارگو درآمد کرے گی۔

اس حوالے سے حتمی معاہدوں پر آج  دستخط کیے جانے کا امکان ہے جس سے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل درآمد کرے گا، ریفائنری سے حاصل ہونے والا منافع براؤن فیلڈ پالیسی کے تحت حکومت کی طرف سے مراعات کے علاوہ اس کے اپ گریڈ منصوبے میں استعمال کیا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔