اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

04 دسمبر, 2024 10:49

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 10 دسمبر سے 7 جنوری تک ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

قومی ٹیم اس دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی جب کہ دورے کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔

پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

بی سی بی کے مطابق بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے، کپتان محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا بھی تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں، ادھر شاہین شاہ آفریدی کو پھر ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ان کے ورک لوڈ منیجمنٹ  کے طور پر وائٹ بال کے میچوں کے لیے منتخب کیا گیا تاکہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی بہترین فٹنس اور فارم میں ہوں۔

ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس ہیں جو آخری بار اگست 2021 میں جمائیکا میں کھیلے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، سلیکٹرز نے سنچورین اور نیو لینڈز ٹیسٹ کیلئے صرف ایک  اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی  کا انتخاب کیا ہے۔

ون ڈے میں بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر سفیان مقیم  پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔

ون ڈے:

محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)،  عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔

ٹی ٹوئنٹی:

محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)،  ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔