اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

ترکیہ امریکا اور اسرائیل کے جال میں پھنس گیا ہے، ایران

04 دسمبر, 2024 15:13

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل اور امریکا کے جال میں جا پھنسا ہے۔

خبر ایجنسی تسنیم کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہ امید ہے ترک وزیر خارجہ جو انٹیلی جنس اور خارجہ پالیسی کے میدان میں ایک تجربہ کار شخصیت ہیں، وہ ترکیہ کی خارجہ پالیسی کی کچھ غلطیوں کو درست کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ توقع نہیں تھی کہ ترکیہ، جس کی اسلام میں ایک طویل تاریخ ہے، وہ امریکا اور صہیونیوں کی جانب سے اس کے لیے بنائے گئے جال میں پھنس جائے گا۔

علی اکبر ولایتی نے نشاندہی کی کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ترک عوام کے نام پر اس طرح کی کارروائیاں کی جاتی ہیں، جو پوری تاریخ میں پختہ عقیدے کے ساتھ اسلام پر اپنے موقف پر ثابت قدم رہے ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا کہ ایران آخری دم تک شامی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج شام کے اتحادیوں کی تعداد زیادہ ہے، پہلے سے مضبوط ایران، روس، حزب اللہ، عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز سمیت یمنی حوثی اور پیارے فلسطینی شام اور اس کی موجودہ حکومت کی علاقائی سالمیت کی حمایت میں متحد ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گذشتہ ہفتے دمشق کا دورہ کیا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور شامی حکومت کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے پر آمادگی کا اعادہ کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔