ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

بٹ کوائن تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگیا

05 دسمبر, 2024 09:57

معروف اور طاقتور کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (بی ٹی سی) کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں دو کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بٹ کو ائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس سال بٹ کوائن کی قدر دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے سے ان توقعات میں اضافہ ہوا کہ ان کی انتظامیہ کرپٹو کرنسیوں کے لئے دوستانہ ریگولیٹری ماحول پیدا کرے گی۔

بٹ کوائن کی قدر میں اس سال دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ٹرمپ کی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد چار ہفتوں میں اس کی قیمت 45 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہے۔

جس میں کرپٹو کے حامی قانون سازوں کا ایک سلسلہ بھی کانگریس کے لئے منتخب ہوا ہے۔

بی ٹی سی نے 100،027 ڈالر پر کاروبار کیا جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے  جب کہ یہ اس سے پہلے 100،277 ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں کی نہ صرف حمایت کی بلکہ امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے اور بٹ کوائن کا قومی ذخیرہ جمع کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔