ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

05 دسمبر, 2024 18:01

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار368 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کا نرخ بغیر کسی تبدیلی کے  لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 5 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2645 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔