ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

ماہرہ خان کی عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا

05 دسمبر, 2024 18:16

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اصل عمر کے بارے میں خود ہی انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے آمنہ حیدر عیسیٰ کے پوڈ کاسٹ میں متعدد موضوعات پر بات کی جن میں سے ایک ذہنی صحت تھی جب کہ انہوں نے ایک بار پھر ذہنی مسائل میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا۔

ماہرہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ ذہنی بیماری سمیت کسی اور بیماری میں مبتلا ہیں تو اس پر شرمندگی محسوس نہ کریں اور جلد از جلد اس کا حل تلاش کریں۔

اپنی عمر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی 40 سال کی ہو جائیں گی لیکن انہیں وہ وقت اب بھی یاد ہے جب وہ 30 سال کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماریہ بی اپنا درد ناک دکھ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

ماہرہ خان نے کہا کہ ‘اب مجھے لگتا ہے کہ جب میں 30 سال کی ہوئی تو مجھے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے تھا، خاص طور پر خواتین کو اپنی صحت کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔’

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ذہنی مسائل اور ڈپریشن کا شکار ہیں انہیں نہ صرف ڈاکٹروں اور ماہرین کے پاس جانا چاہیے بلکہ اپنے آس پاس کے لوگوں سے بھی بات کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار منور کس اداکارہ سے شادی کرنیوالے ہیں؟

پوڈ کاسٹ شو کے دوران ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ڈپریشن کوئی ایسی چیز نہیں جس پر شرم محسوس ہو، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کے لیے علاج، ادویات اور ماہرین موجود ہیں تاکہ ذہنی صحت کو بنایا جا سکے اور اس بیماری سے نجات مل سکے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب ان کی حالت بدترین تھی تو ادویات نے ان کی سب سے زیادہ مدد کی، اس کے بعد روحانی سکون اور لوگوں کی مدد سے انہوں نے ڈپریشن پر قابو پایا۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔