پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے
پاکستان اسٹاک ایسکچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 3 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 108،000 کی سطح کو عبور کر گیا ہے۔
سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 3,133.18 پوائنٹس یا 3.07 فیصد اضافے کے ساتھ 108,237.52 پر منڈلا رہا تھا، آج پورے سیشن کے دوران کے ایس ای -100 میں آہستہ آہستہ اضافہ دیکھا گیا۔
تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنری، بجلی کی پیداوار، فرٹیلائزر اور کمرشل بینکوں سمیت اہم شعبوں میں دلچسپی دیکھی گئی۔
ایم اے آر آئی، این آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، این بی پی، ایم ای بی ایل اور ایم سی بی کے حصص میں تیزی کا رجحان جاری رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی اداروں کی جانب سے جاری خریداری اور تجارتی حجم میں اضافہ سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
اقتصادی ماہرین نے کہا کہ پی ایس ایکس میں تیزی اسٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کی توقعات کی وجہ سے بھی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک انڈیکس 545.26 پوائنٹس کے اضافے سے 105,104.34 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












