ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

05 دسمبر, 2024 16:44

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارہانہ اوپننگ بلے باز فخر زمان کو اسکواڈ سے باہر کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کیا جس میں فخر زمان کا نام شامل نہیں تھا تاہم پی سی بی نے فخر زمان کی عدم موجودگی کے حوالے سے بیان شامل کیا گیا۔

بورڈ نے عبوری ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید کے حوالے سے بتایا کہ فخر زمان کو فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

تاہم نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فخر زمان کو فٹنس مسائل یا خراب فورم کی بنیاد پر اسکواڈ سے باہر نہیں کیا بلکہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کے باہر ہونے کی وجہ صحت سے متعلق مسئلہ ہے۔

ٹی وی چینل نے اپنے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فخر زمان سینے سے متعلق بیماری خصوصا ہائپر تھائیرائیڈزم میں مبتلا تھے جس سے ان کی صحت متاثر ہوئی۔

اس کیفیت کی وجہ سے فخر زمان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور دل کی دھڑکنیں بھی تیز تھیں جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر دوڑنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی تشخیص کی بدولت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فخر زمان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ فخر زمان صحت یاب ہونے کی راہ پر گامزن ہیں اور آئندہ چیمپیئنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔