ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کا خط لیک! نیا تنازع جنم لینے لگا

06 دسمبر, 2024 19:47

بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے سربراہ بنتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو لکھا گیا براڈ کاسٹر کا خط منظر عام پر آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر شروع ہونے والے تنازع کے درمیان براڈکاسٹرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، جس کو میڈیا میں لیک کردیا گیا۔

براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی کرکٹ فینز کی تعداد زیادہ اور مقبولیت کے لحاظ سے بھارتی ٹیم کی وجہ سے ریونیو آتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی پر پاک بھارت معاملات طے پاگئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اسٹار انڈیا کے خط میں اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے بتایا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میڈیا رائٹس کی مجموعی قیمت 750 ملین امریکی ڈالر ہے، اگر انڈیا ایونٹ سے باہر ہوتا ہے تو آئی سی سی کو 750 امریکی ڈالر میں سے 90 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی پر پاک بھارت ڈیڈلاک برقرار، آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ پھر ملتوی کردی

دوسری صورت یہ ہے کہ پاکستان کی ایونٹ میں غیر موجودگی سے یہ نقصان صرف 10 فیصد ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے اپنے پیسے اور آئی سی سی کے انڈین اسپانسرز کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا اور ہائبرڈ ماڈل کا آپشن دیا تھا جس پر چیئرمین پی سی بی نے سخت موقف اپنایا ہے اور معاملے سے متعلق کل حتمی فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔