سرحد پر لڑاکا ڈرونز تعینات، بھارت ہائی الرٹ

سرحد پر لڑاکا ڈرونز تعینات، بھارت ہائی الرٹ
بنگلادیش نے ترک ساختہ لڑاکا ڈرونز کو سرحد کے قریب تعینات کردیا جس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔
انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بنگلادیش نے مغربی بنگال کے قریب ترک ساختہ ڈرون تعینات کیے جس کی وجہ سے بھارت ہائی الرٹ ہوگیا ہے۔
یہ پیش رفت شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافے کی نشاندہی کرنے والی انٹیلی جنس اطلاعات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔
ان ڈرونز کو بنگلہ دیش کی 67 ویں آرمی انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی مشنز کے لیے چلاتی ہے۔
بنگلہ دیش کا دعویٰ ہے کہ ڈرونز کی تعیناتی دفاعی مقاصد کے لیے کی گئی لیکن بھارت نے اس طرح کے جدید ڈرونز کو حساس علاقے میں تعینات کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی انٹیلی جنس افسر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ سیاسی عدم استحکام اور ہندوستانی سرحدوں کے قریب یو اے وی کی جدید تعیناتی کے امتزاج کے لئے سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش کی ڈیفنس ٹیکنالوجی (ڈی ٹی بی) کے مطابق آرڈر کیے گئے 12 میں سے 6 ڈرونز کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












