چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اوپن اے آئی نے اپنے مقبول مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
اوپن اے آئی نے اپنے مقبول مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی کا ایک ورژن لانچ کردیا ہے جس کی قیمت 200 ڈالر ماہانہ ہے جسے انجینئرنگ کے شعبوں اور تحقیق کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی پرو کے نام سے نیا ٹیئر اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی پلس، ٹیم اور انٹرپرائز کی موجودہ سبسکرپشن کے علاوہ ہوگا، نیا ورژن فرم کے اپنی ٹکنالوجی کو مزید کمرشلائز کرنے کے عزائم کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی پرو جدید ترین اوپن اے آئی ٹولز تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گا جس میں اس کے نئے ریجننگ ماڈل او 1، او 1 منی، جی پی ٹی -4 او اور ایڈوانسڈ وائس تک لامحدود رسائی شامل ہے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے ایکس پر نئے ورژن کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے او 1 نامی دنیا کا سب سے اسمارٹ ماڈل لانچ کیا ہے جو او 1-پری ویو کے مقابلے میں اسمارٹ، تیز اور زیادہ خصوصیات کا حامل ہے۔

سیم آلٹ مین کا کہنا تھا کہ کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی پرو متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 200 ڈالر ماہانہ ہے، اس کی بدولت صارفین او 1 ماڈل لامحدود استعمال کر سکیں گے۔
اوپن اے آی کے مطابق او 1 پرو موڈ ایک ورژن ہے جو زیادہ پیچیدہ سوالات کو حل کرنے کے لئے اضافی کمپیوٹنگ طاقت کا استعمال کرتا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ او 1 پرو موڈ او 1 اور او 1 پری ویو ورژن کے مقابلے میں ریاضی، سائنس اور کوڈنگ میں مشین لرننگ بینچ مارک پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












