”ہیری پوٹر” ٹی وی سیریز کے طور واپسی کیلئے تیار

ہیری پوٹر ٹی وی سیریز کے طور واپسی کیلئے تیار (فوٹو: فائل)
معروف ہالی ووڈ فرنچائز ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کی فلمندی کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وارنر برادرز ڈسکوری نے اعلان کیا ہے کہ ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کی 2025 کے وسط میں برطانیہ کے لیوسڈن اسٹوڈیوز میں فلمبندی شروع کی جائے گی۔
ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا تاہم اس سیریز کو دہائی طویل منصوبہ سمجھا جا رہا تھا لیکن اب خبریں ہیں اسے 2027 میں ریلیز کیلئے تیار کرلیا جائے گا، جس میں فلموں سے مختلف کاسٹ شامل ہوگی۔
مزید پڑھیں: "ٹیکس جنگ” ہیری پوٹر فلم کے معروف اداکار پر کروڑوں کا ہرجانہ
اس کے علاوہ ایچ بی او اور میکس اسٹریمنگ سروس کے سی ای او کیسی بلوز نے بتایا کہ گیم آف تھرونز کا متوقع پری کوئل اے نائٹ آف دی سیون کنگڈمز اگلے سال کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












