حزب اللہ کا جنگ سے متاثرہ خاندانوں کو 77 ملین ڈالر نقد دینے کا اعلان

حزب اللہ کا جنگ سے متاثرہ خاندانوں کو 77 ملین ڈالر نقد دینے کا اعلان (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کیخلاف جنگ سے متاثرہ خاندانوں کو 77 ملین ڈالر نقد ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
جمعرات کو ریکارڈ شدہ بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 300 سے 400 ڈالر فی کس کے درمیان ادائیگیوں کی کل رقم 77 ملین ڈالر سے زیادہ ہوں گی جس سے رجسٹر ہونے والے تمام 233,500 خاندانوں کو ادائیگی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا، حزب اللہ ان لوگوں کو بھی یکمشت 8,000 ڈالر فراہم کرے گی جن کے بنیادی گھر جنگ میں تباہ ہوئے تھے اور بیروت یا اس کے مضافات میں رہنے والوں کیلئے ایک سال کے کرائے کیلئے 6,000 اور دارالحکومت سے باہر رہنے والوں کے لیے 4,000 ڈالر اس وقت تک فراہم کرے گی جب تک وہ گھروں کو واپس نہ لوٹ جائیں۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کی مزاحمت نے صہیونی حکومت کو بند گلی میں پہنچا دیا
ان ادائیگیوں کی مالی معاونت بنیادی طور ایرانی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔
اسرائیلی حملوں سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور جنوبی اور مشرقی لبنان میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں حزب اللہ کے حمایتی اور فوجی مراکز تباہ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے سامنے ہتھیار کیوں ڈالے؟ حمایتی نیتن یاہو خلاف ہوگئے
14 ماہ جاری رہنے والی جنگ میں حزب اللہ نے ایک انچ زمین کا ٹکڑا بھی قابض اسرائیل کے سپرد نہیں ہونے دیا جبکہ صہیونی حکومت اور مغرب کے دباؤ پر جنگ سے اسرائیل نے دوری اختیار کی اور جنگ بندی پر رضامند ہوا۔
دوسری جانب عالمی بینک نے کہا ہے کہ لبنان میں تقریباً 100,000 مکانات کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا جس سے 3.2 بلین ڈالر کا نقصان اور تباہی ہوئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












