پی ایس ایکس میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا

پی ایس ایکس میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مسلسل خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار کاروبار کے ابتدائی اوقات کے دوران ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کر گیا ہے۔
صبح 9:50 بجے بینچ مارک انڈیکس 1,008.16 پوائنٹس یا 0.93 فیصد کے اضافے سے 109,247.12 پر منڈلا رہا تھا۔
آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، او ایم سیز اور تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔
پی پی ایل، ایم اے آر آئی، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی، ایم سی بی، این بی پی، یو بی ایل اور ڈی ایف ایم ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھی زبردست کاروبار ہوا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور پی ایس ایکس نے مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور ادارہ جاتی حمایت کی وجہ سے متاثر کن اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا۔
بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3134.63 پوائنٹس یا 2.98 فیصد اضافے کے ساتھ 108238.97 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












