چیمپیئنز ٹرافی پر پاک بھارت معاملات طے پاگئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

چیمپیئنز ٹرافی پر پاک بھارت معاملات طے پاگئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تین سال تک ایک دوسرے کے ملک میں میچ نہیں کھیلیں گے، چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا مگر بھارت ایونٹ کے اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 سال تک پاکستان، بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی پر پاک بھارت ڈیڈلاک برقرار، آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ پھر ملتوی کردی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اورسری لنکا مشترکہ میزبان ہیں، اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی رضامندی کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں باضابطہ طور پر طے ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے تنازع پر پارٹنرشپ فارمولا پیش کیا تھا جس کے مطابق پاک بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق شعیب اختر کا بڑا دعویٰ
بھارتی میڈیا کے دعوے پر آئی سی سی، بھارتی بورڈ اور پی سی بی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












