بالی ووڈ اداکارہ سے افیئر؛ شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکارہ سے افیئر؛ شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی (فوٹو: فائل)
قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤںڈر شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے سے اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
17ویں عالمی اردو کانفرنس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ اپنے خفیہ تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ”اب بس کردو یار نانا بن گیا ہوں”۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو ابھی تک نانا تسلیم نہیں کیا، جب تک پانچویں بیٹی کے بچے نہیں ہوجاتے اُس وقت تک خود کو نانا نہیں سمجھوں گا۔
مزید پڑھیں: "شاداب 6 سے 7 ماہ تک میرے ساتھ تعلقات میں رہے”
واضح رہے کہ سونالی باندرے کے پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے ساتھ رومانی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں تاہم دونوں کھلاڑی ہر دور میں ان تعلقات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












