ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

07 دسمبر, 2024 10:25

امریکی عدالت نے معروف چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی اپیل مسترد کرکے اس پر پابندی لگادی۔

عدالت نے امریکی قانون کو برقرار رکھا ہے جس کے تحت جنوری 2025 سے ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگا اگر اس کی چینی پیرنٹ کمپنی ایپ میں اپنا حصہ فروخت نہیں کرتی۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے لیے امریکی کورٹ آف اپیلز کے تین ججوں نے متفقہ طور پر اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

سینئر جج ڈگلس گنسبرگ نے اکثریتی رائے میں لکھا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ درخواست گزاروں نے جس ایکٹ کو چیلنج کیا ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

اپریل میں کانگریس نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون منظور کیا تھا اور کمپنی کو بائٹ ڈانس سے تعلقات منقطع کرنے یا امریکا میں ایپ اسٹورز اور ویب ہوسٹنگ سروسز تک رسائی ختم کرنے کے لیے نو ماہ کی مہلت دی تھی۔

صدر جو بائیڈن نے فوری طور پر اس بل پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دی تھی، البتہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پلیٹ فارم پر عائد پابندی ختم کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اپنی پہلی مدت کے دوران مختصر ویڈیو ایپ پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔