ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

اسرائیل کی مدد؛ گوگل کا امریکا میں اپنے ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کرنے کا انکشاف

07 دسمبر, 2024 20:29

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کمپنی گوگل نے امریکا میں اسرائیل کی مدد کرنیوالے ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق گوگل دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی طرف سے امریکا میں اسرائیل کو سپورٹ کرنے والے والے ورکرز کی تنخواہیں دگنی کررہا ہے جو غزہ میں حملے کرنیوالے اسرائیلی اداروں مختلف ذرائع سے پیسے بھیج رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک پیج لیک ہونے والے ویب پیج سے پتہ چلتا ہے کہ گوگل نے فرینڈز آف دی اسرائیلی ڈیفنس فورسز اور ہیول نامی ایک غیر منافع بخش تنظیم کو عطیات فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی جارحیت نے 14 ماہ میں اپنے ہی 33 صہیونی ہلاک کیے

اسی طرح نیویارک شہر میں واقع ایف آئی ڈی ایف ایک رجسٹرڈ غیر منافع بخش خیراتی ادارہ ہے جو اسرائیلی فوجیوں اور سابق فوجیوں کی مدد کرتا ہے۔

جنوبی اسرائیل میں حماس کی قیادت میں حملوں اور غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی ڈیفنس فورسز (ایف آئی ڈی ایف) نے مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں کی مدد کے لیے کم از کم 34.5 ملین ڈالر جمع کیے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔