ایلون مسک نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنانے کیلئے کتنی رقم خرچ کی؟

ایلون مسک نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنانے کیلئے کتنی رقم خرچ کی؟
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میں مدد کے لیے بڑی رقم خرچ کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کرانے میں 250 ملین ڈالر خرچ کیے جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ رواں سال امریکی صدارتی انتخابات میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اثر و رسوخ تھا۔
فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی نئی فائلنگ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم کی حمایت کرنے والے گروہوں کو 259 ملین ڈالر دیے۔
بھاری عطیات نے مسک کو امریکی تاریخ میں صدارتی مہم کے سب سے بڑے انڈر رائٹرز میں سے ایک بنا دیا جس سے انہیں ٹرمپ کا ایک طاقتور سیاسی اتحادی بننے میں مدد ملی۔
ایولن مسک نے امریکا پی اے سی کو 239 ملین ڈالر دیے، ایک سپر پی اے سی جس کی بنیاد انہوں نے ٹرمپ کے لئے ووٹرز بنانے میں مدد کے لئے رکھی تھی۔
اکتوبر کے اواخر میں 53 سالہ ایلون مسک نے آر بی جی پی اے سی نامی گروپ کو اضافی 20 ملین ڈالر دیے جس کا کام ووٹرز کو قائل کرنا تھا۔
ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد ارب پتی ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم عہدہ دیا ہے، وہ سابق ریپبلکن صدارتی امیدوار وویک راما سوامی کے ساتھ ایک ٹاسک فورس کا سربراہ ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












