ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

نامناسب لباس میں ڈانس؛ پاکستانی اداکاراؤں کا وطیرہ بننے لگا

07 دسمبر, 2024 18:45

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف اداکارہ فریال محمود نے بھی نامناسب لباس میں پنجابی گانے پر ویڈیو کرکے ناقدین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فریال محمود نے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے نامناسب لباس میں ویڈیو اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیش کی تھی، جس پر مداحوں اور انکے ناقدین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مزید پڑھیں: نامناسب لباس میں ڈانس؛ مہر بانو تنقید کی زد میں

فریال کے لباس اور انکے نامناسب ڈانس کو صارفین نے بیہودہ قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہیں۔

مزید پڑھیں: مہر بانو کا نامناسب لباس میں ڈانس؛ مداح چراغ پَا

ایک اور صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا مجھے ایک وجہ بتائیں کہ آپ اس طرح جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ مہر بانو کی نامناسب لباس میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔