ماہرہ خان نے ’میں ہوں کراچی‘ کی خاص بات بتا دی

ماہرہ خان نے کراچی سے متعلق اہم خاص بات بتا دی
اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی سے متعلق اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے شہر کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر’میں ہوں کراچی‘ عنوان کے سیشن میں ماہرہ خان نے کراچی کی تعریف کرتے ہوئے اسے پاکستان کا سب سے روادار شہر قرار دیا۔
جب میزبان نے ماہرہ خان سے شہر کے اچھے اور برے پہلوؤں سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کراچی کی بے مثال رواداری اور شمولیت کی تعریف کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کراچی اس بات کا فیصلہ نہیں کرتا کہ کوئی شخص کہاں سے آتا ہے، دنیا میں کراچی جیسے شہر کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
مزید پڑھیں:ماہرہ خان کی عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا
کراچی میں پیدا ہونے والی ماہرہ خان نے بتایا کہ کس طرح ہندو، آغا خانی اور بوہرہ برادریوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے درمیان پرورش پانا ان کی زندگی کا ایک عام حصہ تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ دوسرے شہروں کے لوگ اکثر کراچی کے تنوع کے بارے میں جان کر حیران ہوتے ہیں، جسے وہ شہر کا جوہر سمجھتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












