ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے گھر کو منہدم کرنے کا حکم نامہ جاری

07 دسمبر, 2024 17:52

بھارت حکومت نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر کو منہدم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل کی جس عمارت میں عامر خان رہائش پذیر ہیں وہاں 24 اپارٹمنٹس ہیں، جس میں سے 9 بالی ووڈ اداکار کی ملکیت ہیں۔

حکومت کی جانب سے عمارت کے 40 سال پرانے اسٹرکچر کی وجہ سے منہدم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا عامر خان، شاہ رخ اور سلمان کیساتھ فلم بنانے والے ہیں؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار عامر خان کی رہائشی عمارت کو پہلے بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا جائے گا جس کے بعد یہاں دوبارہ تعمیرات کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بہن کی گرفتاری کے بعد نرگس فخری کی پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اِن دنوں ستارے زمین پر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے پوسٹ پروڈکشن مرحلے کے بعد اسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔