ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

صدر نے مارشل لا نافذ کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی

07 دسمبر, 2024 12:10

جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے عدم اعتماد کی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل مارشل لاء نافذ کرنے کی ناکام کوشش پر قوم سے معافی مانگ لی۔

یون سُک یول نے ایک بیان میں کہا کہ میں انتہائی معذرت خواہ ہوں اور مارشل لا کے نفاذ پر عوام سے معافی مانگتا ہوں۔

جنوبی کوریا میں چند گھنٹوں کے مارشل لا نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور ان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تاہم صدر یون نے اس بات پر زور دیا کہ دوبارہ مارشل لاء لگانے کی ایسی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی۔

اپنی مدت کار اور مستقبل کے سیاسی استحکام کے اقدامات کے حوالے سے یون نے کہا کہ میں یہ معاملات حکمران پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو سونپ دوں گا۔

جنوبی کوریا کے صدر کو 2022 میں پانچ سال کی مدت کے لئے منتخب کیا گیا تھا، 63 سالہ صدر نے کہا کہ وہ قانونی اور سیاسی ذمہ داریوں سے گریز نہیں کریں گے۔

یون سُک یول نے رات 10 بج کر 25 منٹ پر مارشل لا نافذ کیا لیکن صبح 4 بج کر 27 منٹ پر چھ گھنٹے کے اندر اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس اقدام کو ارکان پارلیمنٹ نے مسترد کیا اور بعد ازاں چھ اپوزیشن جماعتوں نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک دائر کی جس پر آج ووٹنگ ہوگی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔