باغیوں کا شامی شہر حمص کی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ

باغیوں کا شامی شہر حمص کی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ
شامی میں باغیوں نے جنوب مغربی شہر درعا پر قبضہ کرنے کے بعد وسطی شہر حمص کی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شامی باغیوں نے جنوب مغربی شہر درعا پر قبضہ ہونے کے بعد صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے میں پڑگیا ہے جس کے بعد سے شہر میں تعینات شامی سینئر سکیورٹی حکام اور فوجی افسروں کو محفوظ راستہ دے دیا گیا۔
انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق شامی باغی حلب اور حما شہروں پر قبضے کے بعد اب حمص کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں، تاہم باغیوں نے درعا صوبے کے نوے فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:حلب پر قبضہ کرنے والے شامی باغی کون ہیں؟
شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ حمص کے کنارے پر پہنچ گئے ہیں، جس کے چند گھنٹوں بعد ہی حزب اختلاف کی جانب سے کی جانے والے حملوں کے دوران ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے شام سے اپنے فوجی افسروں اور اہلکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے، تاہم باغی گروپ نے کہا کہ شامی فوجی بغاوت کر لیں ورنہ اپنے انجام کیلئے تیار رہیں۔
دوسری جانب ترک صدر نے کہا کہ مسلح گروپوں کا ہدف دمشق ہے، امید ہے شام میں مسلح گروپوں کی پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔
رجب طیب اردوان نے شامی ہم منصب صدر بشارالاسد کو ملاقات کی دعوت دی مگر مثبت جواب نہیں ملا، تاہم شامی صدر نے ملاقات سے پہلے شمال میں ترک فوج کے زیرکنٹرول علاقے سے انخلاء کی ضمانت طلب کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک مختصر بیان میں حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) مسلح گروپ کی قیادت میں شامی باغیوں نے حکومت کی افواج سے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












