ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

"اداکاراؤں کو بھی ازدواجی زندگی میں بدسلوکی کا سامنا ہے”

08 دسمبر, 2024 20:57

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ میں ایسی خواتین کو جانتی ہوں جو معاشرے میں طاقتور ہیں لیکن ازدواجی زندگی میں بدسلوکی برداشت کررہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ماورا حسین نے شادیوں میں جسمانی استحصال کے پریشان کن پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریز جفا نے بہت سی خواتین کو گھریلو تشدد بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور لوگوں نے بھی انہیں گھریلو زیادتیوں کے بارے میں بتایا ہے، جس ہر مجھے صدمہ ہوا کیونکہ وہ معاشرے میں طاقتور ہیں لیکن اسکے باوجود خاموش ہیں۔

مزید پڑھیں: نامناسب لباس میں گانے کی ویڈیو شوٹ؛ علیزے بھی نشانے پر

اداکارہ کے ڈرامہ سیریل جفا میں ڈاکٹر زارا کا کردار ادا کیا، جو ایک ڈاکٹر حسن سے شادی شدہ ہے (جس کا کردار محب مرزا نے کیا ہے)، بچپن کے ایک صدمے سے نبردآزما تھا، جس کی وجہ سے غصہ بے قابو ہے۔

مزید پڑھیں: شوبز کی چَکا چُوند میں کتنا پیسہ ملتا ہے؟ صحیفہ نے راز فاش کردیا

زارا کی تھراپی کے ذریعے اس کی مدد کرنے کی کوششوں کے باوجود، حسن جھوٹ بولتا رہا اور اس پر جسمانی طور پر حملہ کرتا رہا، جس کا نتیجہ بالآخر ان کی علیحدگی کی صورت میں نکلا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔