بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ایران کا موقف سامنے آگیا

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ایران کا موقف سامنے آگیا (فوٹو: فائل)
شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ایران کا موقف سامنے آگیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے مستقبل کے بارے میں کسی مداخلت اور غیر ملکی تسلط کو خاطر میں لائے بغیر فیصلہ کرنا وہاں کے عوام کی ذمہ داری ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کی ذمہ داری ہے جو کسی بیرونی مداخلت اور تسلط کو خاطر میں لائے بغیر خود مختاری کی بنیاد پر ہو۔
مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل نے موقع غنیمت جان کر علاقوں پر قبضہ شروع کردیا
تاہم اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے جلد از جلد فوجی تنازعات کو ختم کرنے، دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے اور شامی معاشرے کی تمام اکائیوں کی شرکت سے قومی مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک جامع حکومت تشکیل دی جا سکے۔
مزید پڑھیں: بشار الاسد کا طیارہ کب اُڑا اور کب ریڈار سے غائب ہوا؟
ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شام کی موجودہ نازک صورت حال میں ملک کے تمام باشندوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مذہبی مقدس مقامات سمیت سفارتی اور قونصلر مقامات کی حفاظت بھی بین الاقوامی قانون کے معیار کے مطابق بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: شام کے صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات
ایران اور شام کے درمیان تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی بنیاد پر دور اندیشی کے ساتھ جاری رہیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












