شام میں مسلح افراد نے ایران کے سفارتخانے پر حملہ کردیا

شام میں مسلح افراد نے ایران کے سفارتخانے پر حملہ کردیا (فوٹو: فائل)
شام میں مسلح افراد نے بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد ایران کے سفارت خانے پر حملہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں مسلح گروہوں نے دمشق میں واقع سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور لوٹ مار کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامی دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارت خانے کی عمارت اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بشار الاسد کا طیارہ کب اُڑا اور کب ریڈار سے غائب ہوا؟
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شامی فوج کی کمان نے ایک بیان میں افسران کو مطلع کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت گر گئی۔
مزید پڑھیں: شام کے صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات
حملے کے بعد مسلح گروہوں کی جانب سے سفارتخانے کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
1733662767-0/Untitled-design-(22)1733662767-0-600x450.webp)
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












