ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

شام کے صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات

08 دسمبر, 2024 17:56

شام کے صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد طیارے حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات موصول ہیوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے ملک پر قبضے کے بعد دارالحکومت دمشق سے فرار ہونیوالے صدر بشار الاسد طیارے حادثے میں سوار تھے کہ اچانک انکا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے نے ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے ایک غیر معمولی ٹرن لیا تھا۔

مزید پڑھیں: بشار الاسد کا طیارہ کب اُڑا اور کب ریڈار سے غائب ہوا؟

فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شامی ایئر کا ایک طیارہ اس وقت دمشق ایئرپورٹ سے روانہ ہوا جب باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کیا۔ یہ طیارہ ابتدائی طور پر شام کے ساحلی علاقے کی طرف بڑھا جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا گڑھ ہے لیکن پھر اچانک مڑ گیا۔

ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے کئی منٹوں تک طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: بشار الاسد کا طیارہ کب اُڑا اور کب ریڈار سے غائب ہوا؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شامی صدر بشار الاسد کے ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بشار الاسد کے 8 دسمبر کی صبح دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی اطلاع ملی تھیں، انھیں فوجی حصار میں ایئرپورٹ لایا گیا تھا۔

دوسری جانب خبریں سامنے آئی ہیں کہ شامی صدر کا جہاز جس علاقے میں تباہ ہوا وہاں دھماکے کی خوفناک آواز سنی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔