ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

شامی باغیوں نے بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار پر قبضہ جمالیا

08 دسمبر, 2024 11:04

شامی فوجی کمانڈ نے اپنے افسران کو مطلع کیا ہے کہ باغیوں کے دمشق میں داخل ہونے سے صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوجی کمانڈر نے بتایا کہ موجودہ صدر بشار الاسد دمشق سے کسی نامعلوم مقام کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دمشق میں گولیاں چلنے اور دھماکے سنے جانے کی بھی اطلاعات  ہیں جبکہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں، اس حوالے سے شامی باغیوں کا کہنا ہے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:شامی باغی مجرمانہ جرائم کے مرتکب ہونے لگے

صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔

ایرانی میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق موجودہ صورتحال پر شامی وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’میں اپنے گھر میں ہی موجود ہوں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہوں۔‘

مزید پڑھیں:نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شامی جنگ پر اہم بیان

محمد غازی الجلالی نے مزید کہا ہے کہ حکومت شامی باغیوں کی طرف ہاتھ بڑھانے اور اپنے فرائض عبوری حکومت کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ صبح کام جاری رکھنے کیلئے اپنے دفتر جائیں گے اور شامی شہریوں پر زور دیا کہ وہ عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے قنیطرہ کے بفرزون میں داخل ہوئیں۔ اس سے قبل اطلاعات ملی تھیں کہ شامی باغیوں نے مشق میں وزارت دفاع، ائیر پورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔