انڈر-19 ایشیاکپ؛ بنگلادیش نے بھارت کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انڈر-19 ایشیاکپ؛ بنگلادیش نے بھارت کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا (فوٹو: فائل)
انڈر-19 ایشیاکپ کے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 198 رنز بنائے جبکہ رزان ہوسن 47 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے، معمولی ہدف کے تعاقب بھارتی ٹیم محض 35.2 اوورز میں 139 رنز بناسکی۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت کی جانب سے کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے اقبال حسین اور عزیزالحکم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ نے 5 لاکھ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
یاد رہے کہ بھارت کی قومی ٹیم کو آج ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












