ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

انور مقصود نے پاک بحریہ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

09 دسمبر, 2024 16:02

معروف مصنف اور طنز و مزاح نگار انور مقصود نے پاک بحریہ کے بارے میں اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی۔

آرٹس کونسل آف پاکستان میں عالمی اردو کانفرنس میں خطاب کے دوران انور مقصود نے کہا کہ وہ شہدا کا مذاق اڑانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور مستقبل میں اس طرح کے مزاح سے باز رہیں گے۔

انور مقصود نے اپنے مبینہ اغوا کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے دوست اور اہل خانہ فون کرکے پوچھ رہے ہیں کیا مجھے اغوا کیا گیا تھا، لیکن یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

فوج اور بحریہ پر طنز کرنے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے معروف مصنف نے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اپنے شہیدا کا مذاق اڑانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، ان کی قربانیوں کی بدولت میں آج زندہ اور لکھنے کے قابل ہوں۔

اپنے ریمارکس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں صرف ان لوگوں کے بارے میں مزاحیہ تبصرے کرتا ہوں جو زندہ ہیں، لیکن اب میں ایسا نہیں کروں گا۔

انور مقصود نے انکشاف کیا کہ اس تنازعے کی وجہ سے بحریہ سے وابستہ ان کے کچھ دوست اور اہل خانہ ان سے دور ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انور مقصود کا ایک بحری افواج کے بارے میں پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے مسلح افواج کی توہین قرار دیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔