ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

ایپل کا اگلے برس آن لائن اسٹور کھولنے کا اعلان

09 دسمبر, 2024 19:01

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئندہ سال سعودی عرب میں آن لائن اسٹور لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور سروس اور عربی سپورٹ کے ساتھ مکمل پروڈکٹ رینج پیش کرے گا۔ 2026 میں ایپل فلیگ شپ ریٹیل اسٹورز کھولے گا جس سے صارفین کو مصنوعات اور خدمات تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

ایک بیان میں ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ ہماری ٹیمیں صارفین کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط بنانے اور لوگوں کو اپنے کاروبار کی تعمیر اور خیالات کو اگلی سطح پر لے جانے میں مدد کے لئے ایپل کی بہترین خدمات لانے کی منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایپل کی خوردہ توسیع سعودی عرب میں اس کی سرمایہ کاری پر مبنی ہے  جس میں خطے کی پہلی ایپل ڈویلپر اکیڈمی بھی شامل ہے جسے سعودی حکومت، تویق اکیڈمی اور شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے اشتراک سے 2021 میں ریاض میں شروع کیا گیا تھا۔

یونیورسٹی میں خواتین پر مشتمل اکیڈمی خواہش مند کوڈرز، ڈیزائنرز اور انٹرپرینیورز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرتی ہے۔

تقریبا 2,000 طلباء پروگرامنگ کورسز مکمل کر چکے ہیں اور اب گھریلو اور عالمی سامعین دونوں کے لئے ایپ اسٹور پر ایپس لانچ کر رہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔