ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

شام پر باغیوں کے قبضے کے بعد بشار الاسد سمیت خاندان روس پہنچ گیا

09 دسمبر, 2024 09:53

ماسکو: خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور انکے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے کریملن ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد اور انکے اہل خانہ روس پہنچ گئے ہیں، روسی حکام کی جانب سے انسانی بنیادوں پر بشار سمیت اہلخانہ کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔

قبل ازیں شامی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بشار الاسد کے طیارے کا ٹریکنگ سے غائب ہونا اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ اسے مار گرایا گیا ہے یا اس نے اپنا ٹرانسپونڈر بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بشار حکومت کا خاتمہ اسرائیل کی بڑی کامیابی ہے، نیتن یاہو کا بیان

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے ابتدائی طور پر شام کے ساحلی علاقے کی جانب اڑان بھری جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا گڑھ ہے لیکن بعد میں اچانک یوٹرن لے لیتے ہوئے چند منٹ تک مخالف سمت میں پرواز کرتے ہوئے نقشے سے غائب ہوگیا تھا۔

فلائٹ راڈار ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس پرواز نے دمشق ہوائی اڈے سے اس وقت اڑان بھری تھی جب دارالحکومت پر باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل باغیوں کی اچانک پیش قدمی کے بعد سے بشار الاسد نے عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی۔ باغیوں نے اچانک شمالی حلب پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ جما لیا جس کے بعد مختلف شہروں میں داخل ہونے اور قبضہ جمانے میں کامیاب ہو گئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔