فخر زمان نے دورہ جنوبی افریقہ سے باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی

فخر زمان نے دورہ جنوبی افریقہ سے باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی
قومی کرکٹ ٹیم کے جارہانہ اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر خاموش نہ رہ سکے۔
چند روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فخر زمان سمیت اہم کھلاڑیوں شامل نہیں۔
حال ہی میں قومی ٹیم کے عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیا تھا۔
تاہم اوپننگ بیٹر فخر زمان نے ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے دستبرداری کے بیانے کو غلط قرار دے دیا۔
فخر زمان چیمپئنز ٹی 20 کپ میں مارخور کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جنہوں نے لائنز کے خلاف میچ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں فٹنس اور ٹیم میں ممکنہ واپسی کے بارے میں سوالات کے جواب دیے۔
یہ بھی پڑھیں:
فخر زمان کو ٹیم سے باہر کیوں کیا؟ چیئرمین پی سی بی نے وجہ بتادی
فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں فٹ ہوں، اسی لیے کھیل رہا ہوں اور اگر موقع ملا تو قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بلے باز کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز چیمپئنز ٹرافی سے کیا تھا اور میں شکر گزار ہوں میری پرفارمنس اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچز جیتے، البتہ اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی میری کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلوں اور جیتوں۔
واضح رہے کہ فخر زمان آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












