فی تولہ سونے کی قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 2000 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 968 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 20 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2652 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا کرکے آئل ریفائنری، مارکیٹنگ کمپنیوں کو 53 ارب ادا کرنے پر غور
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












