ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

چیمپیئنز ٹرافی میں کس ٹیم کا میچ کب ہوگا؟ شیڈول سامنے آگیا

09 دسمبر, 2024 16:26

اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ابتدائی شیڈول آن لائن لیک ہوگیا ہے۔

مبینہ لیک شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کی افتتاحی تقریب بھی اسی مقام پر شیڈول ہے۔

ایونٹ کا پہلا مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا جب جی قومی ٹیم 24 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا دوسرا میچ راولپنڈی میں کھیلے گی۔

چیمپیئنز ٹرافی کا ہائی ولٹیج یعنی پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو دبئی میں ہوگا، البتہ بھارت اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کرے گا۔

روہت شرما کی ٹیم 23 فروری کو دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی جب کہ  لاہور کا نیا قذافی اسٹیڈیم 22 فروری کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔

لیک شیڈول کے مطابق افغانستان کا مقابلہ 25 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیمپئنز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کا خط لیک! نیا تنازع جنم لینے لگا

چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی غیر سنجیدگی برقرار، آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 26 فروری کو راولپنڈی میں ٹکرائیں گی،  بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا 27 فروری کو لاہور میں آمنا سامنا ہوگا جبکہ افغانستان اور آسٹریلیا 28 فروری کو راولپنڈی میں مقابلہ کریں گے۔

گروپ مرحلے کا آخری میچ 2 مارچ کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پہلا سیمی فائنل 5 مارچ، دوسرا 6 مارچ جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، مجوزہ شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اگر بھارت سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو ان میچوں کی میزبانی دبئی میں کی جائے گی، بھارت سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکا تو فائنل واپس لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔